ہانگ کانگ میں فرانس سے برآمد ہونے والے آلوؤں سے دستی بم آمد

ہانگ کانگ: فرانس سے درآمد ہونے والے آلوؤں کی کھیپ سے پہلی عالمی جنگ میں استعمال ہونے والا دستی بم برآمد ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس سے درآمد کی جانے والی آلوؤں کی کھیپ سے پہلی جنگِ عظیم میں استعمال ہونے والا دستی بم برآمد ہوا ہے جو کہ جرمن ساختہ ہے۔

ہانگ کانگ پولیس کے مطابق آلو کے چپس اور کھانے پینے کی دیگر اشیا بنانے والی کیلبی نامی مقامی کمپنی نے پولیس کو اطلاع دی کہ آلوؤں میں دستی بم برآمد ہوا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دستی بم اپنی تحویل میں لیا اور محفوظ مقام پر جاکر اسے دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیق سے پتا چلا کہ ایک کلو گرام وزن کا حامل یہ بم جرمن ساختہ اور پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہوا، بم عالمی جنگ کے دوران ایک خندق میں رہ گیا تھا اور معرکہ آرائی کے ایک صدی بعد غلطی سے کاشت کیے جانے والے آلوؤں کی کھیپ میں شامل ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں